Arranging capital for business


بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کوئی بھی کاروبار شروع کرنے کے لئے ان کو بہت زیادہ سرمائے کی ضرورت ہے۔ بڑے سے بڑا کاروبار بھی کبھی چھوٹے یا تھوڑے سے سرمائے سے شروع کیا گیا ہوتا ہے۔ کاروبار شروع کرنے والے افراد مسائل اور مشکلات کے تمام مراحل سے گزرتے ہیں جسکا سامنا آپ یا کوئی بھی نیا کاروبار شروع کرنے والا شخص کر رہا ہوتا ہے۔ لہذا آپ کو کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ قطعی طور پر آپ کو مخصوص چیلنجز کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا جس میں سرمائے کی ضرورت بھی شامل ہے۔
معلومات اور ٹیکنالوجی کے سمندر نے ہمارے آج بہت سارے مسائل حل کردیئے ہیں۔ ہاتھ آپ گھر بیٹھے کوئی بھی کام بہت تھوڑے سرمائے سے شروع کر پاتے ہیں۔ جبکہ ٹیکنالوجی کے اور سوشل میڈیا کے صحیح استعمال سے آپ بہت جلد ہی کاروباری دائرہ بھی بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ آپ کو شروع میں تجرباتی طور پر کام کا آغاز کرنا ہوتا ہے۔ جب کہ وقت اور مارکیٹ سٹڈی کے بعد اگر آپ محسوس کریں تو آپ مزید کاروبار میں انویسٹمنٹ یا سرمایہ لگا سکتے ہیں۔
آپ کاروبار کو شروع کرنے کے لئے کئی دنوں کی فضول خرچی یا چند ماہ کی تنخواہ سے بچت کرکے بھی چھوٹے سے کاروبار کا آغاز کر سکتے ہیں۔ زیادہ سرمائے کے چکر میں شاید آپ کبھی بھی کسی کاروبار کا آغاز نہیں کر سکے گے۔ اس لیے تھوڑے سے سرمائے کا انتظام کر کے کسی بھی کام کو شروع کر دینا چاہیے۔ آپکو کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے اس کی فزیبلٹی اسٹڈی ضرور مکمل کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ جو کاروبار ہم شروع کرنا چاہ رہے ہیں اس کے متعلق تمام ضروری معلومات اور تجربہ حاصل کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ جو کاروبار آپ شروع کرنا چاہ رہے ہیں اس سے متعلق آپ ان لوگوں سے ضرور معلومات حاصل کریں جو یہ کاروبار پہلے کچھ عرصہ سے کر رہے ہیں۔ اس کے بعد آپ تمام ضروری کاموں کی چیک لسٹ بنائیں اور کچھ ضروری سرمائے کا انتظام کرنے کے بعد اچھی نیت اور اعتماد کے ساتھ اس کاروبار کا آغاز کریں ۔
پر امید رہیں، محنت کریں اور چیلنجز کا سامنا بہادری سے کریں۔ انشاءاللہ ایک دن ہم ضرور اپنے کاروبار کو کامیاب کر لیں گے ۔

Leave a Comment

× LIVE chat Now?