پاکستان کا شمار دنیا میں سب سب سے زیادہ نوجوان نسل رکھنے والے ملکوں میں ہوتا ہے۔ یہ نوجوان نسل ملکی ترقی میں ایک بہت بڑا سرمایہ اور اثاثہ ثابت ہو سکتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس نوجوان نسل کو باقاعدہ انداز میں ایک ملکی معاشی طاقت بنانے کے لیے تمام ترقی یافتہ ملکوں سے نہ صرف رہنمائی حاصل کريں بلکہ ان ملکوں کی تاریخ اور زوال وعروج کا بھی مطالعہ کیا جائے۔ بہت سے ملکوں نے صرف چند دہائیوں میں نوجوان نسل کو بہتر انداز سے تعلیم و ہنر فراہم کر کے ملک و قوم کے لئے ایک بہت بڑا سرمایہ ثابت کرکے دکھایا۔
آج ہمیں اپنی نوجوان نسل کو نا صرف ضروری اعتماد فراہم کرنا ہے بلکہ ان پر بھروسہ بھی کرنا ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم ان کے دلوں میں یہ یقین پیدا کردیں کہ آنے والا دور ترقی کا دور ہے بشرط کہ ہم سب مل جل کر ملک کے نظام پر صرف تنقید کے بجائے اپنے حصے کا مثبت کردار ادا کریں۔